موسم پر اشعار
موسم کی خوشگواری اور
اس کی بے دردی کو شاعری میں الگ الگ طریقوں سے برتا گیا ہے ۔ ہمارے اس انتخاب میں آپ دیکھیں گے کہ موسم دوست بھی ہے اور دشمن بھی ۔ ساتھ ہی شاعری میں موسم کی رومان پرور فضا سے پیدا ہونے والے عشقیہ جذبات کو بھی موضوع بنایا گیا ہے ۔ آپ کو ہمارا یہ انتخاب پسند آئے گا ۔
تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے
میں ایک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے
-
موضوعات : روماناور 4 مزید
جو ان معصوم آنکھوں نے دیے تھے
وہ دھوکے آج تک میں کھا رہا ہوں
-
موضوعات : آنکھاور 1 مزید
دور تک چھائے تھے بادل اور کہیں سایہ نہ تھا
اس طرح برسات کا موسم کبھی آیا نہ تھا
-
موضوع : بارش
میرے پاس سے اٹھ کر وہ اس کا جانا
ساری کیفیت ہے گزرتے موسم سی
جیسا موڈ ہو ویسا منظر ہوتا ہے
موسم تو انسان کے اندر ہوتا ہے
بکھری زلفوں نے سکھائی موسموں کو شاعری
جھکتی آنکھوں نے بتایا مے کشی کیا چیز ہے
بیٹھے بیٹھے پھینک دیا ہے آتش دان میں کیا کیا کچھ
موسم اتنا سرد نہیں تھا جتنی آگ جلا لی ہے
-
موضوع : سردی
آتی جاتی ہے جا بہ جا بدلی
ساقیا جلد آ ہوا بدلی
وہ لوگ میرے بہت پیار کرنے والے تھے
گزر گئے ہیں جو موسم گزرنے والے تھے
موسم نے کھیت کھیت اگائی ہے فصل زرد
سرسوں کے کھیت ہیں کے جو پیلے نہیں رہے
بہت سے غم دسمبر میں دسمبر کے نہیں تھے
اسے بھی جون کا غم تھا مگر رویا دسمبر میں