Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سائٹ کے بارے میں

اردو شاعری برصغیر ہند کی تہذیب کا ایک ایسا خوبصورت آئنہ ہے جس میں عشق کے ہجرووصال کی صورتیں اپنے تمام تر پہلوؤں سمیت منعکس ہیں۔ انٹرنیٹ کی ایجاد سے اب تک، اردو شاعری کا حصول ہرکسی کے لیے آسان نہیں تھا۔حالانکہ انٹرنیت پر شاعری کا بہت سارا حصہ پہلے سے موجود ہے لیکن وہ اتنا منتشر، نامکمل اور غیر مستند ہے کہ قاری کا ذوق جس شاعری کے مطالعے کا تقاضا کرتا ہے ، اس سے اس کی سیرابی ممکن نہیں ہوپاتی، ساتھ ہی ساتھ اردو شاعری کا بیشتر حصہ انٹرنیٹ پر چونکہ میں موجود ہے اور اس کی تلاش کا کوئی اہم وسیلہ بھی وہاں موجود نہیں اس لیے قاری کی دشواری مزید بڑھ جاتی ہے۔بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جو اردو شاعری کو پڑھنا اور جاننا چاہتے ہیں لیکن رسم الخط سے نا واقفیت مانع ہوتی ہے۔یہاں تک کہ اردو جاننے والے حضرات کا بھی بہت سا وقت اپنے ذوق کے مطابق کلام ڈھونڈنے میں بے جا صرف ہوتا ہے۔خاص طور پر نئے نئے قارئین کو اردو شاعری کا مطالعہ کرتے وقت کے معنی سمجھنے میں خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ریختہ نے اس فاصلے کو کم کرنے کے لیے اردو شاعری کو اردو ، دیوناگری اور رومن رسم الخط میں عام کرنے کا بیڑہ اٹھا یا ہے۔اردو شاعری کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے شعرا اور ان کے کلام کا پوری ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ انتخاب کیا گیا ہے تاکہ یہاں موجود متن کے استناد میں کسی طرح کے شک کی گنجائش نہ ہو۔علاوہ ازیں اس ویب سائٹ پر ایک کلک کے ذریعے کسی بھی لفظ یا ترکیب کے معنی کو حاصل کرنے کے لیے لغات ان بلٹ کی گئی ہے۔بیشتر اردو شاعری کو شعرا کی اپنی آواز یا کسی دوسری اہم ادبی شخصیت کے ذریعے پڑھوایا بھی گیا ہے تاکہ قاری کو الفاظ کے تلفظ اور قرأت کو سمجھنے میں بھی آسانی ہو۔ہم نے خاص طور پر اردو شاعروں کے دواوین ،علم شعر اور نقد شعر کے متعلق کتابوں کو برقی صورت میں ویب سائٹ کے ذریعے آسانی سے فراہم کرانے کا التزام بھی کیا ہے۔

ہم تمام اردو شاعری کا احاطہ کرنے کا دعویٰ تو نہیں کرتے تاہم مستقلاً اردو شاعری کی اس ویب سائٹ پرشعرا کے کلام کا اضافہ کیا جاتا رہے گا۔اگر آپ ہمیں کسی قسم کی رائے سے نوازنا ، کسی غلطی کی اصلاح کرنا اور کسی کتاب کو فراہم کرانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں ہم آپ کا تہہِ دل سے استقبال کرتے ہیں۔ہماری ویب سائٹ سے کچھ ممتاز اور معتبر ادیب وابستہ ہیں جو آپ کی رایوں، درخواستوں اور کتابوں کومنظور کریں گے تاکہ انہیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جاسکے۔
مجھے پوری امید ہے کہ یہ ویب سائٹ آپ کے ادبی ذوق پر پوری اترے گی۔
اردو شاعری کی شاندار دنیا میں آپ کاخیر مقدم ہے۔

Sanjiv Saraf Founder

   
بولیے