رہبر پر اشعار
سفر میں رہبر کا کردار
ہمیشہ مشکوک رہا ہے ۔ قافلے کے لٹنے کے پیچھے رہبر کی دغابازیاں تصور کی گئی ہیں ۔ شاعروں نے اس مضمون کو ایک وسیع تر استعاراتی سطح پر برتا ہے اور نئے نئے پہلو تلاش کئے ہیں ۔ یہ شاعری نئی حیرتوں کے ساتھ نئے حوصلے پیدا کرتی ہے ۔ ایک انتخاب حاضر ہے ۔
مجھے اے رہنما اب چھوڑ تنہا
میں خود کو آزمانا چاہتا ہوں
دل کی راہیں جدا ہیں دنیا سے
کوئی بھی راہبر نہیں ہوتا
-
موضوع : دل