مدن موہن دانش
غزل 19
اشعار 10
تصویری شاعری 2
ہے انتظار مقدر تو انتظار کرو پر اپنے دل کی فضا کو بھی خوش_گوار کرو تمہارے پیچھے لگی ہیں اداسیاں کب سے کسی پڑاؤ پہ رک کر انہیں شکار کرو ہمارے خوابوں کا در کھٹکھٹاتی رہتی ہیں تم اپنی یادوں کو سمجھاؤ ہوشیار کرو بھلی لگے_گی یہی زندگی اگر اس میں خیال_و_خواب کی دنیا کو بھی شمار کرو بھروسہ بعد میں کر لینا ساری دنیا پر تم اپنے آپ پہ تو پہلے اعتبار کرو
آدھی آگ اور آدھا پانی ہم دونوں جلتی_بجھتی ایک کہانی ہم دونوں مندر مسجد گرجا_گھر اور گرودوارہ لفظ کئی ہیں ایک معانی ہم دونوں روپ بدل کر نام بدل کر آتے ہیں فانی ہو کر بھی لا_فانی ہم دونوں گیانی دھیانی چتر سیانی دنیا میں جیتے ہیں اپنی نادانی ہم دونوں آدھا آدھا بانٹ کے جیتے رہتے ہیں رونق ہو یا ہو ویرانی ہم دونوں نظر لگے نا اپنی جگ_مگ دنیا کو کرتے رہتے ہیں نگرانی ہم دونوں خوابوں کا اک نگر بسا لیتے ہیں روز اور بن جاتے ہیں سیلانی ہم دونوں تو ساون کی شوخ گھٹا میں پیاسا بن چل کرتے ہیں کچھ من_مانی ہم دونوں اک_دوجے کو روز سناتے ہیں دانشؔ اپنی اپنی رام_کہانی ہم دونوں