عزیزاں ستم گر نہ آیا مرے گھر
دلچسپ معلومات
پہلی ایسی غزل جس کے سارے اشعار کے دونوں مصرعوں میں لفظوں کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی صرف لفظ کی ترتیب الٹی ہوئی ہے اور شعر بنائے گئے ہیں۔۔ جو الفاظ پہلے مصرع میں ہیں وہی دوسرے مصرع میں بھی ہیں
عزیزاں ستم گر نہ آیا مرے گھر
نہ آیا مرے گھر عزیزاں ستم گر
محبت تو مت کر دل اس بے وفا سے
دل اس بے وفا سے محبت تو مت کر
لگا دل میں خنجر تمہاری نگہ کا
تمہاری نگہ کا لگا دل میں خنجر
ہوا کیوں مکدر تو اے آئنہ رو
تو اے آئنہ رو ہوا کیوں مکدر
وہ ایذا مکرر تجھے دے گا تاباںؔ
تجھے دے گا تاباںؔ وہ ایذا مکرر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.