محرومی پر اشعار
شاعری میں محرومی کی
زیادہ تر صورتیں عشق کے علاقے سے وابستہ ہیں ۔ عاشق بہت سی سطحوں پر محرومی کا شکار ہوتا ہے ۔ سب سے بڑی محرومی تو عمر بھر کا ہجر گزارنے کے بعد وصال کی امید کا بھی خواب ہوجانا ہے ۔ شاعروں نے محرومی کے اس گہرے اور نازک ترین احساس کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ بیان کیا ہے ۔ ہمارا یہ انتخاب آپ کو محرومی کی بہت سی صورتوں سے آشنا کرائے گا ۔
یہ بھی اک رنگ ہے شاید مری محرومی کا
کوئی ہنس دے تو محبت کا گماں ہوتا ہے
-
موضوع : محبت
بس ایک بار منایا تھا جشن محرومی
پھر اس کے بعد کوئی ابتلا نہیں آئی