محمد علی ساحل
غزل 16
اشعار 11
خامشی تیری مری جان لیے لیتی ہے
اپنی تصویر سے باہر تجھے آنا ہوگا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
ہم ہیں تہذیب کے علمبردار
ہم کو اردو زبان آتی ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
تصویری شاعری 1
مذاق_غم اڑانا اب مجھے اچھا نہیں لگتا کسی کا مسکرانا اب مجھے اچھا نہیں لگتا کبھی نیندیں چرانا جن کی مجھ کو اچھا لگتا تھا نظر ان کا چرانا اب مجھے اچھا نہیں لگتا جنہیں مجھ پر یقیں ہے میری چاہت پر بھروسہ ہے بھرم ان کا مٹانا اب مجھے اچھا نہیں لگتا نشیمن میرے دل کا جب سے تنکا تنکا بکھرا ہے کوئی بھی آشیانہ اب مجھے اچھا نہیں لگتا محبت کرنے والوں نے جو چھوڑے ہیں زمانے میں نشاں ان کے مٹانا اب مجھے اچھا نہیں لگتا تری دنیا سے شاید بھر چکا ہے میرا دل ساحلؔ یہاں کا آب_و_دانہ اب مجھے اچھا نہیں لگتا
ویڈیو 13
This video is playing from YouTube