خاطر غزنوی
غزل 21
نظم 7
اشعار 16
گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے
لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
اک تجسس دل میں ہے یہ کیا ہوا کیسے ہوا
جو کبھی اپنا نہ تھا وہ غیر کا کیسے ہوا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
میں اسے شہرت کہوں یا اپنی رسوائی کہوں
مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
کیسی چلی ہے اب کے ہوا تیرے شہر میں
بندے بھی ہو گئے ہیں خدا تیرے شہر میں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
وحشتیں کچھ اس طرح اپنا مقدر بن گئیں
ہم جہاں پہنچے ہمارے ساتھ ویرانے گئے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
پہیلی 3
کتاب 11
تصویری شاعری 4
جب اس زلف کی بات چلی ڈھلتے ڈھلتے رات ڈھلی ان آنکھوں نے لوٹ کے بھی اپنے اوپر بات نہ لی شمع کا انجام نہ پوچھ پروانوں کے ساتھ جلی اب کے بھی وہ دور رہے اب کے بھی برسات چلی خاطرؔ یہ ہے بازئ_دل اس میں جیت سے مات بھلی
ویڈیو 8
This video is playing from YouTube