نظم
گھروں میں رہیے
وبا بدن سے نکل کے آنکھوں تک آ گئی ہے
ہوا کے تیور بدل گئے ہیں
پرندے پیڑوں سے ڈر گئے ہیں
ہزاروں انسان مر گئے ہیں
نماز جمعہ کا سارا منظر بدل گیا ہے
طواف کعبہ بھی رک گیا ہے
اور ایسا لگتا ہے
یہ زمیں اب کے اپنی حجت تمام کرنے میں لگ گئی ہے
مرے عزیزو
اب ایسے موسم میں
اس وبا کا علاج وہ ہے
جو میرے آقا نے آج سے چودہ صدیوں پہلے بتا دیا تھا
کہ جو جہاں ہے وہیں پہ ٹھہرے
سو یاد رکھیے
گھروں میں رہیے
قیام کیجے
کہ ایسا کرنے سے عین ممکن ہے
آپ لاکھوں ہزاروں جانیں بچا گئے ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.