بارش بارش بارش ہوگی
گندے پانی میں مت جانا
خارش ہوگی
پھوڑے پھنسیاں پھوٹیں گے تو کھجلاؤ گے
روتے دھوتے ٹیں ٹیں کرتے گھر آؤ گے
اوپر سے پھر کڑوے تیل کی مالش ہوگی
بارش بارش بارش ہوگی
بارش آتی ہے تو نالے بھر دیتی ہے
کھیلنے کے میدان میں کیچڑ کر دیتی ہے
اس بار کچہری میں اس بات کی نالش ہوگی
بارش بارش بارش ہوگی
پیڑوں کو نوکیلی بوندیں چبھتی ہیں کیا
تیز ہوا سے ان کی ٹہنیاں دکھتی ہیں کیا
پیڑوں کو بھی تو چھتری کی خواہش ہوگی
بارش بارش ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.