Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اقبالؔ کے مزار پر

حفیظ جالندھری

اقبالؔ کے مزار پر

حفیظ جالندھری

MORE BYحفیظ جالندھری

    لحد میں سو رہی ہے آج بے شک مشت خاک اس کی

    مگر گرم عمل ہے جاگتی ہے جان پاک اس کی

    وہ اک فانی بشر تھا میں یہ باور کر نہیں سکتا

    بشر اقبال ہو جائے تو ہرگز مر نہیں سکتا

    بہ زیر سایۂ دیوار مسجد ہے جو آسودہ

    یہ خاکی جسم ہے ستر برس کا راہ پیمودہ

    یہ خاکی جسم بھی اس کا بہت ہی بیش قیمت تھا

    جسے ہم جلوہ سمجھے تھے وہ پردہ بھی غنیمت تھا

    اسے ہم ناپتے تھے لے کے آنکھوں ہی کا پیمانا

    غزل خواں اس کو جانا ہم نے شاعر اس کو گردانا

    فقط صورت ہی دیکھی اس کے معنی ہم نہیں سمجھے

    نہ دیکھا رنگ تصویر آئنے کو دل نشیں سمجھے

    ہمیں ضعف بصارت سے کہاں تھی تاب نظارہ

    سکھائے اس کے پردے نے ہمیں آداب نظارا

    یہ نغمہ کیا ہے زیر پردہ ہائے ساز کم سمجھے

    رہے سب گوش بر آواز لیکن راز کم سمجھے

    شکست پیکر محسوس نے توڑا حجاب آخر

    طلوع صبح محشر بن کے چمکا آفتاب آخر

    مقید اب نہیں اقبالؔ اپنے جسم فانی میں

    نہیں وہ بند حائل آج دریا کی روانی میں

    وجود مرگ کی قائل نہیں تھی زندگی اس کی

    تعالی اللہ اب دیکھے کوئی پائندگی اس کی

    جسے ہم مردہ سمجھے زندہ تر پائندہ تر نکلا

    مہ و خورشید سے ذرے کا دل تابندہ تر نکلا

    ابھی اندازہ ہو سکتا نہیں اس کی بلندی کا

    ابھی دنیا کی آنکھوں پر ہے پردہ فرقہ بندی کا

    مگر میری نگاہوں میں ہیں چہرے ان جوانوں کے

    جنہیں اقبالؔ نے بخشے ہیں بازو قہر مانوں کے

    RECITATIONS

    نعمان شوق

    نعمان شوق,

    نعمان شوق

    اقبالؔ کے مزار پر نعمان شوق

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے