بڑا پیارا مرا ہندوستاں ہے
بہاروں سے سجا یہ گلستاں ہے
ہمالہ کی بلندی کہہ رہی ہے
مرے دامن میں گنگا بہہ رہی ہے
مری آغوش میں جمنا رواں ہے
بڑا پیارا مرا ہندوستاں ہے
یہاں ابھرے ہزاروں دھرم و ایماں
ہیں اک پرچم تلے ہندو مسلماں
ملن کی راگ جنتا کی زباں ہے
بڑا پیارا مرا ہندوستاں ہے
رگوں میں دوڑتی ہے روانی
بہادر شاہ کی سن کر کہانی
بھگت سنگھ آج بھی زندہ یہاں ہے
بڑا پیارا مرا ہندوستاں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.