Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اگلے جنم موہے بٹیا ہی کیجو

عشرت آفریں

اگلے جنم موہے بٹیا ہی کیجو

عشرت آفریں

MORE BYعشرت آفریں

    مری بٹیا

    تجھے بھی میں نے جنما تھا اسی دکھ سے

    کہ جس دکھ سے ترے بھائی کو جنما

    تجھے بھی میں نے اپنے تن سے وابستہ رکھا

    اتنی ہی مدت تک

    کہ جب تک تیرے بھائی کو

    مرے تن کے ہر اک دکھ سکھ میں تم دونوں کا حصہ

    ایک جیسا مادر فطرت نے رکھا تھا

    مگر تو جس گھڑی دھرتی پہ آئی

    وراثت بانٹنے والوں نے اپنا فیصلہ لکھا

    تجھے مجھ سے شکایت ہے

    کہ میں نے پیار کی تقسیم میں تفریق برتی ہے

    کھلونے اور آنسو کا جو بٹوارا ہوا اکثر

    ترے حصے میں آنسو آئے ہیں پیاری

    تجھے یہ جان کر حیرت تو ہوگی

    مرے حصے کا اکثر تر نوالہ بھائیوں ہی کو ملا کرتا

    مگر ماں سے کوئی کیسے گلہ کرتا

    مری جاں رزق کی تقسیم میں

    تفریق کا قانون تو صدیوں پرانا ہے

    وراثت بانٹنے والوں نے جو بھی فیصلہ لکھا

    اسے ہم نے بجا سمجھا بجا لکھا

    ہمارا المیہ یہ ہے

    کہ اپنی راہ کی دیوار ہم خود ہیں

    یہ عورت ہے

    کہ جو عورت کے حق میں اب بھی گونگی ہے

    یہ عورت ہے

    کہ جو عورت کی امیدوں کی قاتل ہے

    تو کیا تاریخ خود کو یوں ہی دہراتی رہے گی

    نہیں ایسا نہیں ہوگا

    یہ تیری جرأت اظہار یہ بپھرا ہوا لہجہ

    یقیں مجھ کو دلاتے ہیں

    تری بیٹی کو یہ شکوہ نہیں ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے