پندرہ اگست
فرد فرد مست ہے
پندرہ اگست ہے
جوش ہے ابال ہے
رنگ ہے گلال ہے
گلی گلی ہیں رونقیں
عجیب سی ہیں رونقیں
ہم کبھی غلام تھے
بھارتی غلام تھے
زندگی کی شام تھی
سانس تک غلام تھی
فرنگیوں کے جور سے
بھارتی نڈھال تھے
ظلم جب بہت ہوا
اپنی حد سے بڑھ گیا
بھارتی بپھر گئے
ہم سبھی بپھر گئے
جان و مال تج دیا
گھر عیال تج دیا
ایک ہو گئے جو ہم
دور ہو گیا الم
حریت ملی ہمیں
عافیت ملی ہمیں
فرد فرد مست ہے
پندرہ اگست ہے
- کتاب : بچوں کا ماہنامہ امنگ (Pg. 42)
- Author : جمیل فاطمی
- مطبع : اردو اکادمی دہلی (اگست 2019)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.