عورت
تو نے میرے دکھ کی خاطر
کتنے رنج سہے
اپنی گود میں تو نے مجھ کو
اپنے لہو کی چاندنی بخشی
میں اک چاند بنا
جس نے دھرتی سے یہ گھور بھیانک اندھیاروں کا خوف مٹایا
جب تو زینت ھجلہ بنی
تو نے اپنے خون کی آتش مجھ کو بخشی
میں اک سورج بن کر چمکا
جس کی دھوپ میں میری روح کا قیدی شاہیں
ناگ کے پھندے سے چھوٹا
تو جب آئی
میرے جگر کی ٹھنڈک بن کر
تو نے میری آگ پہ اپنے آنسو بکھیرے
میری آگ میں پھول اگے
میں اک شاعر
اپنے فن کی افشاں لے کر
تیری مانگ سجانے آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.