آم جو کھائے وہ للچائے
جو نہ کھائے وہ پچھتائے
بھینی بھینی خوشبو آئے
جو سب کے ہی من کو بھائے
لنگڑا چوسا اور دسہری
کوئی نہیں ہے ان کا بیری
سونے جیسی رنگت ان کی
ڈالی ڈالی سنگت ان کی
ابا جب بازار کو جاتے
ٹوکری بھر آموں کی لاتے
سارے پھلوں کا آم ہے راجا
کچا پکا سب کا کھا جا
خوشبو اس کی بھینی بھینی
میٹھا گڑ ہے میٹھی چینی
خود کھائیں اوروں کو کھلائیں
کھانے سے جی بھر نہ پائیں
سب سے اچھی بات یہ ہی ہے
گرمی کی سوغات یہ ہی ہے
RECITATIONS
فرحت احساس,
فہد حسین,
فہد حسین,
فہد حسین,
فہد حسین,
فہد حسین,
زبیر علی تابش,
نعمان شوق,
نعمان شوق,
نعمان شوق,
فہد حسین,
نعمان شوق,
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.