ہم ایک ہی باپ کی اولاد ہیں
ہم ہاتھ نہیں ملائیں گے
یہ وقت دلوں کو ملانے کا ہے
ہم نے تنہائی اوڑھ لی
اور انسانیت کی اکائی کو سرہانا بنا لیا
ہم سفر نہیں کریں گے
جب تک ہمارے صندوق
خوب صورت تحائف سے تہی ہیں
حاجت سے زیادہ خریدیں گے نہ بیچیں گے
کہ دکانیں اور بازار
فراوانی سے بھرے رہیں
بغیر ضرورت گھروں سے نہیں نکلیں گے
کہ شاہراہیں میدان اور باغ جلد آباد ہوں
اگر ضروری ہوا تو
کسی خاموش کونے میں مریں گے
کہ زمین ہمارے بعد بھی گیتوں سے گونجتی رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.