لات اٹھا ہاتھ اٹھا جوتا اٹھا مائی ڈیئر
لات اٹھا ہاتھ اٹھا جوتا اٹھا مائی ڈیئر
اپنے سینے سے مگر مجھ کو لگا مائی ڈیئر
ایک کپ چائے بنا زہر ملا مائی ڈیئر
صبر کا گھونٹ نہ اس طرح پلا مائی ڈیئر
اس نئے دور میں فرسودہ روایت پہ نہ جا
شادی سے پہلے ہنیمون منا مائی ڈیئر
جب بھی چاہوں ترے فادر کی گھما دوں چابی
اپنی ممی کو مگر تو بھی پٹا مائی ڈیئر
بات منوانی ہے ارباب حکومت سے اگر
نت نئے ڈھونگ رچا دھوم مچا مائی ڈیئر
مل ہی جائے گی غزل تجھ کو کوئی ایک نہیں
اپنے استاد کو پر چائے پلا مائی ڈیئر
اپنی دامادی کا بخشیں گے شرف ابا ترے
گر نہیں تجھ کو یقیں شرط لگا مائی ڈیئر
عشق کا آج اٹھا دیکھ جنازہ واحدؔ
جھوٹے ٹسوے ہی سہی کچھ تو بہا مائی ڈیئر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.