تجھ کو بتائیں کس طرح، بیٹھے ہیں کیسے حال میں
تجھ کو بتائیں کس طرح، بیٹھے ہیں کیسے حال میں
دنیا میں ایسا کیا ہے جو، آتا نہیں وبال میں
ڈھونڈتے پھر رہے ہیں ہم ایسے شکاری ہاتھ کو
ارض و سما کی وسعتیں قید ہوں جس کے جال میں
پہلے وہ میرا خواب تھا اب تو میں اس کا خواب ہوں
مجھ کو بتا اے زندگی! کون ہے کس کی چال میں
شہر سے شہر کا سفر، خواب تھا میرا ہم سفر
میں نے تو جی لی زندگی، بیٹھ کے ایک شال میں
اینٹ سے اینٹ جوڑ کر، خواب بنا رہا ہوں میں
رخنے نہ ڈال میرے یار، خواب کی دیکھ بھال میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.