پوشیدہ کیوں ہے طور پہ جلوہ دکھا کے دیکھ
پوشیدہ کیوں ہے طور پہ جلوہ دکھا کے دیکھ
اے دوست میری تاب نظر آزما کے دیکھ
پھولوں کی تازگی ہی نہیں دیکھنے کی چیز
کانٹوں کی سمت بھی تو نگاہیں اٹھا کے دیکھ
لیتا نہیں کسی کا پس مرگ کوئی نام
دنیا کو دیکھنا ہے تو دنیا سے جا کے دیکھ
دل میں ہمارے درد زمانے کا ہے نہاں
پیوست دل میں سیکڑوں پیکاں جفا کے دیکھ
جو بادہ خوار غم ہیں انہیں بھی کبھی کبھی
ساقی شراب حسن کے ساغر پلا کے دیکھ
بن جائے گا کبھی نہ کبھی درد ہی دوا
اسعدؔ کے دل میں درد کی شدت بڑھا کے دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.