ہوائیں جب گھنٹیاں بجائیں تو لوٹ آنا
ہوائیں جب گھنٹیاں بجائیں تو لوٹ آنا
کسی کی آنکھیں دئے جلائیں تو لوٹ آنا
بہت دنوں تک یہ موسم گل نہیں رہے گا
جو شاخ جاں پر گلاب آئیں تو لوٹ آنا
ہوا درختوں سے جب گلے مل کے رو رہی ہو
پرند لمبے سفر پہ جائیں تو لوٹ آنا
جو ضد پہ آ جائے دل تو اس کی بھی مان لینا
پرانی یادیں بہت ستائیں تو لوٹ آنا
فراق کی آگ چاٹ جاتی ہے جسم و جاں کو
جو سن سکو وقت کی صدائیں تو لوٹ آنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.