کیوں نہ مہکیں گلاب آنکھوں میں
ہم نے رکھے ہیں خواب آنکھوں میں
رات آئی تو چاند سا چہرہ
لے کے آیا شراب آنکھوں میں
دیکھو ہم اک سوال کرتے ہیں
لکھ رکھنا جواب آنکھوں میں
اس میں خطرا ہے ڈوب جانے کا
جھانکئے مت جناب آنکھوں میں
کبھی آنکھیں کتاب میں گم ہیں
کبھی گم ہے کتاب آنکھوں میں
کوئی رہتا تھا رات دن علویؔ
انہیں خانہ خراب آنکھوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.