کہانی میں چھوٹا سا کردار ہے
کہانی میں چھوٹا سا کردار ہے
ہمارا مگر ایک معیار ہے
خدا تجھ کو سننے کی توفیق دے
مری خامشی میرا اظہار ہے
یہ کیسے علاقے میں ہم آ بسے
گھروں سے نکلتے ہی بازار ہے
سیاست کے چہرے پہ رونق نہیں
یہ عورت ہمیشہ کی بیمار ہے
حقیقت کا اک شائبہ تک نہیں
تمہاری کہانی مزے دار ہے
تعلق کی تجہیز و تکفین کر
وہ دامن چھڑانے کو تیار ہے
پڑوسی پڑوسی سے ہے بے خبر
مگر سب کے ہاتھوں میں اخبار ہے
یہ چھٹی کا دن ہم سے مت چھیننا
یہی ہم غریبوں کا تہوار ہے
اسے مشوروں کی ضرورت نہیں
وہ تم سے زیادہ سمجھ دار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.