عشق کرو تو یہ بھی سوچو عرض سوال سے پہلے
عشق کرو تو یہ بھی سوچو عرض سوال سے پہلے
ہجر کی پوری رات آتی ہے صبح وصال سے پہلے
دل کا کیا ہے دل نے کتنے منظر دیکھے لیکن
آنکھیں پاگل ہو جاتی ہیں ایک خیال سے پہلے
کس نے ریت اڑائی شب میں آنکھیں کھول کے رکھیں
کوئی مثال تو ہونا اس کی مثال سے پہلے
کار محبت ایک سفر ہے اس میں آ جاتا ہے
ایک زوال آثار سا رستہ باب کمال سے پہلے
عشق میں ریشم جیسے وعدوں اور خوابوں کا رستہ
جتنا ممکن ہو طے کر لیں گرد ملال سے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.