ہمارے شہر میں اعلان عید ہو گیا ہے
ہمارے شہر میں اعلان عید ہو گیا ہے
ترے نہ ہونے کا غم اور شدید ہو گیا ہے
ہماری روح بدن توڑ کر نکل سکتی
ہمارا درد کچھ اتنا شدید ہو گیا ہے
ہمارے اندر اک اچھا شریف انساں تھا
ہمارے ساتھ میں رہ کر پلید ہو گیا ہے
فقط دماغ ہی رکھتا ہے اب ہمارا خیال
ہمارا دل تو کسی کا مرید ہو گیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.