احساس میں شدت ہے وہی کم نہیں ہوتی
احساس میں شدت ہے وہی کم نہیں ہوتی
اک عمر ہوئی دل کی لگی کم نہیں ہوتی
لگتا ہے کہیں پیار میں تھوڑی سی کمی تھی
اور پیار میں تھوڑا سی کمی نہیں ہوتی
اکثر یہ مرا ذہن بھی تھک جاتا ہے لیکن
رفتار خیالوں کی کبھی کم نہیں ہوتی
تھا زہر کو ہونٹوں سے لگانا ہی مناسب
ورنہ یہ مری تشنہ لبی کم نہیں ہوتی
میں بھی ترے اقرار پہ پھولا نہ سمایا
تجھ کو بھی مجھے پا کے خوشی کم نہیں ہوتی
فطرت میں تو دونوں کی بہت فرق ہے لیکن
طاقت میں سمندر سے ندی کم نہیں ہوتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.