دکھاوا ہی کرنا ہے تو پھر بڑا کر
تو شاعر نہیں خود کو عاشق کہا کر
یوں شاخوں کی سوتن کھڑی مت ہوا کر
شجر کی کمر سے کمر تو لگا کر
بدن سے اچھل کر نکل آئے گی روح
مرے خواب میں غیر کو مت چھوا کر
بہت دیر کر دی یہ کہنے میں میں نے
ذرا تو سنو مجھ کو اتنا سنا کر
جسے دیکھیے خاک ہو جائے گا وہ
نظر میں اننتؔ اشک ہیں کل ملا کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.