پیو سات ریج رہنا لذت اسے کتے ہیں
پیو سات ریج رہنا لذت اسے کتے ہیں
اپ ریج پھر رجھانا صنعت اسے کتے ہیں
مج نین کے نگر میں لالن وطن کیے ہیں
جب انجمن کے لوگاں خلوت اسے کتے ہیں
میں چھاؤں ہو پیا سنگ لاگی رہی ہوں دائم
یک پل جدا نہ ہونا وصلت اسے کتے ہیں
گل ہور گلاب میانے نئیں کچ فرق ازل سے
یو پیو سوں مل رہی ہوں الفت اسے کتے ہیں
ہت چور چت بھلاوے میں آپنے پیا کوں
عاقل جہاں کے بولیں حکمت اسے کتے ہیں
چاروں پہر پیا سنگ کئی بھانت کر مدن کے
سنجوگ ہو رہی ہوں عشرت اسے کتے ہیں
روں روں رسن کری میں شاہیؔ کا نانوں لینے
پھر پھر وو نام لینا راحت اسے کتے ہیں
- کتاب : Ghazal Usne Chhedi (Part-1) (Pg. 43)
- Author : Farhat Ehsas
- مطبع : Rekhta Books (2016)
- اشاعت : 2016
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.