مرا دل لالہ رو کے غم کے رہنے کی حویلی ہے
مرا دل لالہ رو کے غم کے رہنے کی حویلی ہے
جگر داغوں سیں طاؤسی گلستان گندھیلی ہے
اچھالا گیند ساسر کو اگر منصور نے حق پر
کھڑی ہو روبرو سولی بھی کیا خوب اس کو جھیلی ہے
نہ سمجھے کوئی کہ ہے منصوری کا حق کے کہنے میں
قسم حق کی کہ اس کے ساتھ سولی بھی اکیلی ہے
کہاں سے قافیہ لا لا کے اپنے شعر میں ڈھالا
ہے عاجزؔ دل میں تیرے داغ یا توں شیخ چلی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.