بے سبب ہی کبھی آواز لگاؤ تو سہی
اپنے ہونے کا کچھ احساس دلاؤ تو سہی
سانس لیتا ہوا ہر رنگ نظر آئے گا
تم کسی روز مرے رنگ میں آؤ تو سہی
تاکہ پھر رات کی تصویر اتاری جائے
ان چراغوں کو ذرا دیر بجھاؤ تو سہی
حوصلہ ہے تو جزیرہ بھی تمہارا ہوگا
خوف کی کشتیاں ساحل پہ جلاؤ تو سہی
زندگی جسم سے باہر بھی نظر آئے کبھی
کوئی ہنگامہ سر راہ اٹھاؤ تو سہی
میری مٹی میں محبت ہی محبت ہے نبیلؔ
چھو کے دیکھو تو سہی ہاتھ لگاؤ تو سہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.