ضبط کی حد سے ہو کے گزرنا سو جانا
ضبط کی حد سے ہو کے گزرنا سو جانا
رات گئے تک باتیں کرنا سو جانا
روزانا کی دیواروں سے ٹکرا کر
ریزہ ریزہ ہو کے بکھرنا سو جانا
دن بھر ہجر کے زخموں کی مرہم کاری
رات کو تیرے وصل میں مرنا سو جانا
مجھ کو یہ آسودہ مزاجی تم نے دی
سانسوں کی خوشبو سے سنورنا سو جانا
ہونٹوں پر اک بار سجا کر اپنے ہونٹ
اس کے بعد نہ باتیں کرنا سو جانا
اپنی قسمت میں بھی کیا لکھا ہے عتیقؔ
بانہوں کی وادی میں اترنا سو جانا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.