تری تلاش میں نکلا تو راستا ہوا میں
تری تلاش میں نکلا تو راستا ہوا میں
سو تیرے پاؤں میں ہوں راہ دیکھتا ہوا میں
چٹخ رہا ہوں تو اب اس میں کیا تعجب ہے
خود اپنے بوجھ تلے ہی رہا دبا ہوا میں
کہیں کھنچا رہا دنیا سے مثل دست فقیر
مثال دست تمنا کہیں بڑھا ہوا میں
عجیب قید تھی جس میں بہت خوشی تھی مجھے
اب اشک تھمتے نہیں ہیں یہ کیا رہا ہوا میں
یہ دیکھ غور سے پہچان اپنی کاری گری
کہ تیرے چاک سے اترا تھا کل بنا ہوا میں
بس ایک چوٹ لگی تھی کہ بند ٹوٹ گیا
اور اپنا آپ بہا لے گیا تھما ہوا میں
زمانے دیکھتے ہیں کتنی دیر چلتی ہے
بہت ڈٹا ہوا تو ہے بہت جما ہوا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.