تمام درد کسی لے میں گنگناتے ہوئے
وہ کھو گیا کہیں شو رنجنی سناتے ہوئے
قصور وقت کا لیلیٰ کا تھا نہ دنیا کا
وہ قیس تھا جو رہا بار جاں اٹھاتے ہوئے
ہمیں نے چار گرہ رنگ رکھ دیا در پر
ہمیں نے یاد کیا خوشبوؤں کو جاتے ہوئے
دھوئیں میں ہو گئی تبدیل رنگ و بو کھو کر
بیار سبز بنوں سے نگر کو آتے ہوئے
اے زندگی کبھی انکار کا سبب بھی سن
میں تھک گیا ہوں تیری ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.