رشتہ کھجیایا ہوا کتا ہے
ایک کونے میں پٹک رکھا ہے
رات کو خواب بہت دیکھے ہیں
آج غم کل سے ذرا ہلکا ہے
میں اسے یوں ہی بچا دیتا ہوں
وہ نشانے پہ کھنچا بیٹھا ہے
جب بھی چوکو گے پھسل جائے گا
ہاں وہ گرنے پہ تلا بیٹھا ہے
رات سورج کو نگل ہی لے گی
پھر بھی دن اپنی جگہ بڑھیا ہے
کون سے جلتے دنوں کی باتیں
تم نے سورج ہی کہاں دیکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.