ملا جو کوئی یہاں رمز آشنا نہ مجھے
ملا جو کوئی یہاں رمز آشنا نہ مجھے
وبال ہوش رہا حرف محرمانہ مجھے
اداس پھرتی ہے شاداب وادیوں کی مہک
ہے کائنات یہی کنج آشیانہ مجھے
عدو کی سنگ زنی کی نہیں مجھے پروا
ترے کرم کا میسر ہے شامیانہ مجھے
کوئی علاج غم زندگی بتا واعظ
سنے ہوئے جو فسانے ہیں پھر سنا نہ مجھے
سبک سری میں زمین وطن بھی تنگ ہوئی
کشاں کشاں لیے پھرتا ہے آب و دانہ مجھے
مرے نصیب میں ہے کشت جاں کی ویرانی
نہ آئی راس رہ و رسم عاشقانہ مجھے
بھٹک رہا ہوں اسی کی تلاش میں اخترؔ
کہ جس دیار کو چھوڑے ہوا زمانہ مجھے
- کتاب : ajnabii musamo.n ki khushboo (Pg. 50)
- Author : akhtar ziyaa.ii
- مطبع : zaahid bashiir printer lahore (1992)
- اشاعت : 1992
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.