لذت خواب دے گئے حسن خیال دے گئے
لذت خواب دے گئے حسن خیال دے گئے
ایک جھلک میں اتنا کچھ اہل جمال دے گئے
آئے تو دل تھا باغ باغ اور گئے تو داغ داغ
کتنی خوشی وہ لائے تھے کتنا ملال دے گئے
دیدہ وروں کی راہ پر کون ہوا ہے گامزن
وہ مگر اپنی ذات سے ایک مثال دے گئے
اس سے زیادہ راہزن کرتے بھی مجھ پہ کیا ستم
مال و منال لے گئے فکر مآل دے گئے
اہل کمال کو نظیرؔ اہل جہاں نے کیا دیا
اہل جہاں کو کیا نہیں اہل کمال دے گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.