کچھ ڈوبتا ابھرتا سا رہتا ہے سامنے
کچھ ڈوبتا ابھرتا سا رہتا ہے سامنے
ہر لمحہ اک طلسم تماشہ ہے سامنے
اڑتی ہے صحن دل میں تہی منظری کی خاک
رنگوں کا اک ہجوم سا بکھرا ہے سامنے
بکھری ہوئی ہے دھند سر شیشۂ طلب
بے رنگ و نور عکس تمنا ہے سامنے
ظلمات انتشار میں آنکھیں کھلی رکھو
تم جس کو ڈھونڈتے ہو وہ دنیا ہے سامنے
اک خوف بے پناہ ہے آنکھوں کے آر پار
تاریکیوں میں ڈوبتا لمحہ ہے سامنے
ہم پھر بھی جستجو میں بھٹکتے ہیں در بہ در
حالانکہ ہر قدم پہ وہ رہتا ہے سامنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.