کبھی کچھ تو کسی کے واسطے دل سے دعا کر لو
کبھی کچھ تو کسی کے واسطے دل سے دعا کر لو
یہی انسانیت کا فرض ہے تم بھی ادا کر لو
یہ دنیا خوبصورت ہے یقیں آ جائے گا تم کو
کسی سے دل لگانے کی کبھی کوئی خطا کر لو
ہماری اپنی فطرت ہے وفا کرنا وفا کر لی
تمہاری اپنی مرضی ہے وفا کر لو جفا کر لو
تمہارے ہر قدم پر کیوں نہ جانے دل دھڑکتا ہے
تمہارا کیا بھروسہ تم نہ جانے کیا سے کیا کر لو
کوئی بھی شخص دنیا میں تمہیں چھوٹا نظر نہ آئے
تم اپنے سوچنے کا دائرہ اتنا بڑا کر لو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.