جسارت کے رہتے بھی خاموش ہونا
ہے اس کے سوا کیا ستم پوش ہونا
پریشاں نہیں تہمتوں سے میں لیکن
گراں ہے تمہارا یہ خاموش ہونا
محبت میں الزام لگنے دو یارو
وفا میں ہے جائز خطا پوش ہونا
وہی اک قد آور جو تشہیر میں تھا
پراسرار ہے اس کا روپوش ہونا
مری چاہتوں کو ہوا دے گیا ہے
ان آنکھوں کا وعدہ فراموش ہونا
پلک تک کبھی ایک قطرہ نہ پہنچا
ہے آنکھوں کی قسمت بلانوش ہونا
ستم ہے بلا ہے قیامت ہے گویا
بچھڑنے سے پہلے ہم آغوش ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.