عبث ہے راز کو پانے کی جستجو کیا ہے (ردیف .. ')
عبث ہے راز کو پانے کی جستجو کیا ہے
یہ چاک دل ہے اسے حاجت رفو کیا ہے
یہ آئنے ہیں کہ ہم چہرہ لشکروں کی صفیں
یہ عکس عکس کوئی صورت عدو کیا ہے
مشابہت کے یہ دھوکے مماثلت کے فریب
مرا تضاد لیے مجھ سا ہو بہ ہو کیا ہے
میں ایک حلقۂ بے سمت اپنے مرکز پر
یہ شش جہات ہیں کیسے یہ چار سو کیا ہے
یہ لحم و خوں کے کنائے یہ ذہن کے اسلوب
مرے وجود کا پیرایۂ نمو کیا ہے
یہ آسماں سے رگ جاں تک ایک سرگوشی
سکوت شب کا یہ انداز گفتگو کیا ہے
یہ رہ گزار نفس تنگنائے مایوسی
مگر یہ وسعت دامان آرزو کیا ہے
حصار جسم و طلسم قبا عزیز مگر
نکل بھی آؤ مری جاں کبھو کبھو کیا ہے
خیال کیا ہے جو الفاظ تک نہ پہنچے سازؔ
جب آنکھ سے ہی نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
- کتاب : khamoshi bol uthi hai (Pg. 108)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.