آنکھ نے دھوکہ کھایا تھا یا سایا تھا
آنکھ نے دھوکہ کھایا تھا یا سایا تھا
وہ کھڑکی میں آیا تھا یا سایا تھا
دروازے کے پیچھے اک پرچھائیں تھی
اس نے ہاتھ ہلایا تھا یا سایا تھا
ایک لکیر دھوئیں کی تھی یا خوشبو کی
رنگ کوئی لہرایا تھا یا سایا تھا
ابھی جو میرے پاس تھا شاید اپنا تھا
شاید کوئی پرایا تھا یا سایا تھا
نیند سے جاگا ہوں تو بیٹھا سوچتا ہوں
خواب میں اس کو پایا تھا یا سایا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.