اشتراکیت
وہ اپنے گھر کا تمام ضروری سامان ایک ٹرک میں لدوا کر دوسرے شہر جارہا تھا کہ راستے میں لوگوں نے اسے روک لیا۔
ایک نے ٹرک کے مال و اسباب پر حریصانہ نظر ڈالتے ہوئے کہا، ’’دیکھو یار کس مزے سے اتنا مال اکیلا اڑائے چلا جارہا تھا۔‘‘
اسباب کے مالک نے مسکرا کر کہا، ’’جناب یہ مال میرا اپنا ہے۔‘‘
دو تین آدمی ہنسے، ’’ہم سب جانتے ہیں۔‘‘
ایک آدمی چلایا، ’’لوٹ لو، یہ امیر آدمی ہے۔۔۔ ٹرک لےکر چوریاں کرتا ہے۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.