صفائی پسندی
گاڑی رکی ہوئی تھی۔تین بندوقچی ایک ڈبے کے پاس آئے۔ کھڑکیوں میں سے اندر جھانک کر انہوں نے مسافروں سے پوچھا،
’’کیوں جناب کوئی مرغا ہے؟‘‘
ایک مسافر کچھ کہتے کہتے رک گیا۔ باقیوں نے جواب دیا،
’’جی نہیں۔‘‘
تھوڑی دیر کے بعد چار نیزہ بردار آئے۔ کھڑکیوں میں سے اندر جھانک کر انہوں نے مسافروں سے پوچھا،
’’کیوں جناب کوئی مرغا ورغاہے؟‘‘
اس مسافر نے جو پہلے کچھ کہتے کہتے رک گیا تھا جواب دیا، ’’جی معلوم نہیں۔۔۔ آپ اندر آکے سنڈاس میں دیکھ لیجیے۔‘‘
نیزہ بردار اندر داخل ہوئے۔ سنڈاس توڑا گیا تو اس میں سے ایک مرغا نکل آیا۔
ایک نیزہ بردار نے کہا،
’’کر دو حلال۔‘‘
دوسرے نے کہا،
’’نہیں یہاں نہیں۔ ڈبہ خراب ہو جائے گا۔۔۔ باہر لے چلو۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.