میں لکھوں_گی
میں شعر لکھوں گی
ان مغموم لوگوں کے لیے
جو ساحل پر ہی رہ گئے
ان لوگوں کے لیے جنہیں خاموش رہنے کی سزا دی گئی
اور میں جو بھی لکھوں گی
اسے جلا دوں گی
میرے لکھے ہوئے مصرعے ہوا میں اڑیں گے
ایک تند جھکڑ کے زور سے
لا متناہی خلا میں گریں گے
یہ آگ مجھ سے بھی آگے نکل جائے گی
لیکن اس خاک
اور تڑپتی جھاگ سے
کچھ بھی پیدا نہ ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.