اس کی خواہش
دن بھر کے کاموں سے فارغ ہونے کے بعد جب تم تھک جاؤ
تو اپنے شوہر کے پہلو میں لیٹ سکتی ہو
...اگر اوس نے خواہش ظاہر کی
تو تم بے زاری کا اظہار مت کرنا
کیونکہ وہ تو تمہاری تھکن دور کرنا چاہتا ہے
رات میں اچانک جب چھٹکی اٹھ جائے
تو اپنے خوابوں کو طاق پر رکھ کر اٹھ بیٹھو
اور اپنے کپڑے پہن کر اسے تھپکتی رہو
تا آنکہ وہ سو نہ جائے
اگر وہ متواتر بسورتی رہی
تو اسے باہر لے جاؤ من بہلاون کو
ورنہ تمہارے شوہر کی نیند اچٹ جائے گی
کہ دوسرے دن اسے کام پر بھی جانا ہے
تمہاری بڑی کے روزمرہ اسکول ہوم ورک
کھانا پینا اور جھگڑا سلجھانے کے بعد
وقت نکال کر اس کی تقریر بھی تیار کر دو
'میری ماں'
کیونکہ وہ کل اسٹیج پر
تمہاری عظمت کے گن گانا چاہتی ہے
کتنی حقیقت پر مبنی ہے ہمارے ہندوستانی معاشرے میں ایک عام عورت کی تصویر!
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.