میں ایک درخت ہوں کسی عمیق و تیرہ خار میں
کوئی نہیں کہ جس سے بات کوئی کروں کبھی
تم اونچے دور آسمان پہ گویا ایک چاند ہو
تم ایک لمحہ جاتے جاتے راستے میں رک گئے
نگاہ تم نے مجھ پہ کی
پھر ایسے جیسے آئے تھے چلے گئے چلے گئے
کوئی بھی ایسی تیغ تیز اس جہان میں نہیں
جو قطع کر کے آب کی روانیوں کو روک دے
مرے خیال اسی طرح ہیں جیسے سطح آب ہو
ہمیشہ یہ تمہارے ساتھ ساتھ ہیں رواں دواں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.