اڑتے ہوئے بادلوں کی شوبھا اس کے ملبوس میں ہے
اور اس کے چہرے پر ایک پھول کی سی چمک
یہ آسمانی حسن ہے جو بلندی پر ہی دیکھا جاتا ہے
پربتوں کی چوٹیوں پر
یا جب چاندنی کھلی ہوئی ہو تو پریوں کے شیش محل میں
لیکن یہ کیا بات ہے کہ میں تو اسے زمین پر ہی ایک پھلواری میں دیکھ رہا ہوں
روش پر بہار کی ہلکی ہلکی ہوا چل رہی ہے
اور اوس کی بوندیں دمک رہی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.