مرے پیارے یہاں تھے تم تو میں نے گھر کو پھولوں سے سجایا تھا
مرے پیارے نہیں ہو تم یہاں اب سیج سونی ہے
بچھونا سیج پر لپٹا رکھا ہے سو نہیں سکتی
وہ خوشبو چھوڑ کر جس کو گئے تھے آج بھی محسوس ہوتی ہے
وہ خوشبو ہر گھڑی رہتی ہے میرے پاس لیکن تم کہاں ہو اے مرے پیارے
میں ٹھنڈے سانس بھرتی ہوں
گرے جاتے ہیں پتے ٹہنیوں سے پیڑ کی مرجھا کے دھرتی پر
میں روتی ہوں
ہری مخمل پہ دھرتی کی چمکتی اوس کی بوندیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.