aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دو دوستوں نے مل کر، دس بیس لڑکیوں میں سے ایک لڑکی چنی اور بیالیس روپے دے کر اسے خرید لیا۔ رات گزار کر ایک دوست نے اس لڑکی سے پوچھا، ’’تمہارا نام کیا ہے؟‘‘ لڑکی نے اپنا نام بتایا تو وہ بھنا گیا، ’’ہم سے تو کہا گیا تھا کہ تم دوسرے مذہب کی ہو۔‘‘ لڑکی
’’کون ہو تم؟‘‘ ’’تم کون ہو؟‘‘ ’’ہر ہرمہادیو۔۔۔ ہر ہرمہادیو۔‘‘ ’’ہرہرمہادیو۔‘‘ ’’ثبوت کیا ہے؟‘‘ ’’ثبوت۔۔۔میرا نام دھرم چند ہے۔‘‘ ’’یہ کوئی ثبوت نہیں۔‘‘ ْ’’چارویدوں سے کوئی بھی بات مجھ سے پوچھ لو۔‘‘ ’’ہم ویدوں کو نہیں جانتے۔۔۔
’’ہماری قوم کے لوگ بھی کیسے ہیں۔۔۔ پچاس سور اتنی مشکلوں کے بعد تلاش کر کے اس مسجد میں کاٹے ہیں۔ وہاں مندروں میں دھڑا دھڑ گائے کا گوشت بک رہا ہے۔ لیکن یہاں سور کا ماس خریدنے کے لیےکوئی آتا ہی نہیں۔‘‘
’’میں سکھ بننے کے لیے ہرگز تیار نہیں۔۔۔ میرا استرہ واپس کر دو مجھے۔‘‘
اس کی خود کشی پر اس کے ایک دوست نے کہا، ’’بہت ہی بے وقوف تھا جی۔ میں نے لاکھ سمجھایا کہ دیکھواگر تمہارے کیس کاٹ دیے ہیں اور تمہاری داڑھی مونڈدی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ تمہارا دھرم ختم ہوگیا ہے۔۔۔ روز دہی استعمال کرو۔ واہ گورو جی نے چاہا تو ایک
Sign up and enjoy FREE unlimited access to a whole Universe of Urdu Poetry, Language Learning, Sufi Mysticism, Rare Texts
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books