شخصیات پر اشعار
ہمارے منتخب کردہ یہ
اشعار زندگی کے الگ الگ میدانوں میں اہم ترین خدمات انجام دینے والی شخصیات کے تئیں ایک طرح کا خراج عقیدت بھی ہیں اور ان کو یاد کر کے اداس ہوجانے کی کییفیتوں کا بیانیہ بھی ۔ شخص شخصیت کیسے بنتا ہے اور وہ اپنے عہد پر کس طرح کے اثرات چھوڑتا ہے ان سب کا اور شخصیتوں سے جڑے ہوئے اور بہت سے پہلوؤں کا تخلیقی بیان آپ اس شاعری میں پڑھیں گے ۔
ہندو چلا گیا نہ مسلماں چلا گیا
انساں کی جستجو میں اک انساں چلا گیا
دیکھیے ہوگا شری کرشن کا درشن کیوں کر
سینۂ تنگ میں دل گوپیوں کا ہے بے کل